23 جون، 2016، 1:57 AM

عہدہ اور منصب ایک امانت ہے/ زبان کی حفاظت اور نگرانی پر تاکید

عہدہ اور منصب ایک امانت ہے/ زبان کی حفاظت اور نگرانی پر تاکید

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے وزراء اور اہلکاروں سے ملاقات میں عہدہ اور منصب کو امانت قراردیتے ہوئے فرمایا: اکثر اعلی حکام دیندار ،مؤمن ، دلسوز اور خدمتگزار ہیں لیکن بعض حکام ممکن ہے خائن، کرپشن میں ملوث اور بد عنوان ہوں جن کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے وزراء اور اہلکاروں سے ملاقات میں  عہدہ اور منصب کو امانت قراردیتے ہوئے فرمایا: اکثر اعلی حکام دیندار ،مؤمن ، دلسوز اور خدمتگزار ہیں لیکن بعض حکام ممکن ہے خائن، کرپشن میں ملوث اور بد عنوان ہوں جن کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض مدیروں کی تنخواہوں میں قابل توجہ اور نجومی اضافہ  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: صدر محترم نے اس سلسلے میں نائب صدر کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات انجام دیکر عوام کو اس موضوع سے آگاہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مجھے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق اکثر ڈائریکٹروں اور مدیروں کی تنخواہیں معقول ہیں لیکن بہت کم ایسے عناصر ہیں جو اپنے منصب اور عہدہ سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لہذا ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نہج البلاغہ میں زبان کے بارے میں حضرت علی علیہ السلام کے ارشاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: زبان کی ہمیشہ نگرانی رکھنی چاہیے کیونکہ انسان کی  زیادہ تر مشکلات   زبان کی بدولت ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر زبان کی حفاظت اور نگرانی نہ کی جائے تو اس سے کبھی فردی اور کبھی اجتماعی مشکلات جنم لیتی ہیں لہذا زبان کی ہر صورت میں حفاظت اور نگرانی کرنی چاہیے۔

News ID 1864937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha